AGRICULTURAL UNION PROTEST
ایگریکلچر یونین کا احتجاج
کوئٹہ(مقامی رپورٹر) ایگریکلچر یونین کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں پیر کے روز کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس کی قیادت یونین کے صدر علی گل بنگلزئی اور جنرل سیکرٹری ناصر راہی کررہے تھے ۔ مظاہرین سے خطاب کرت ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ عوام دوست نہیں بلکہ اس میں تو نئے ٹیکسز اور جنرل سیلز ٹیکس میں اضافہ کرکے مہنگائی کا طوفان برپا کیا گیا ہے حالانکہ موجودہ حکمرانوں نے تو مہنگائی کے خاتمے ، سروزگار سمےت عوام سے دیگر وعدے کئے ہیں انہوںنے کہا کہ بے پناہ مہنگائی میںملازمین کی تنخواہوں میں 10 فےصد اضافہ محض مذاق ہے کیونکہ اس وقت غریب ملازمین گھر کی کفالت کے بھی قابل نہیں اور ان کے بچوں کو تعلیم سمےت دیگر سہولیات میسر نہیں جو ظلم کے سوا کچھ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں عوام کے لئے پریشانی کے سوا کچھ نہیں ہمارے زخموں پر نمک پاشی کی گئی ہے حالانکہ مرہم رکھنے کے دعوے کئے گئے تھے اس لئے ہم بجٹ کو مسترد کرتے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کی تناسب سے اضافہ کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہوں گے جس کی ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی ۔
No comments:
Post a Comment