حافظ آباد،سوتیلے باپ کا ڈیڑھ سالہ بچے پر تشدد، آگ لگا دی
حافظ آباد(مقامی رپورٹر ) حافظ آباد میں شادی کے دو ہفتے بعد ہی سنگدل شخص نے ڈیڑھ سالہ سوتیلے بیٹے پر مبینہ تشدد کے بعد آگ لگا دی جس سے بچے کے پاو ¿ں اور ٹانگیں ب ±ری طرح جھلس گئیں۔ محلہ شریف پورہ کے رہائشی جاوید احمد کی بیٹی رخسانہ کی 18 روز قبل دوسری شادی نواحی گاو ¿ں بھونڈاں والا کے طاہر عباس سے ہوئی۔ رخسانہ اپنے ڈیڑھ سالہ بیٹے رضوان کو بھی اپنے ساتھ لے گئی جس پر اس کا شوہر ناراض ہو گیا اور رضوان کو زبردستی واپس بھجوانے پر اصرار کرنے لگا۔ رخسانہ کے مطابق اس کے انکار پر طاہر مشتعل ہوگیا اور بچے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے زندہ جلانے کی کوشش بھی کی۔
No comments:
Post a Comment