کوئٹہ ڈگری کالج کی بلا جواز بندش
کوئٹہ(مقامی رپورٹر)ڈگری کالج کے طلباءنے کالج انتظامیہ کی جانب سے کالج کی بلاجواز بندش کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے کالج میں ہماری کلاسز نہیںہورہی ہیں اور گزشتہ چار روزسے کالج بند ہے کالج انتظامیہ کالج کی بندش کی وجہ بتانے سے گریز کر رہی ہے اور نہ ہی کسی نوٹس بورڈ پر کالج بند ہونے کے بارے میں کوئی اطلاعی نوٹس لگایا گیا ہے بغیر کسی نوٹس لے کالج کو بند کرنے کی وجہ سے طلباءکو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ کالج کے سال چہارم کے طلباءنے اپنے فارم جمع کرانے تھے جن کی آخری تاریخ 15جون تھی دفتر کی بندش کی وجہ سے طلباءکو مشکلات کا سامنا ہے اور سال چہارم بی اے کے طلباءبھی فارم جمع نہیں کراسکے جس کی وجہ سے طلباءمیں شدید بے چینی پائی جاتی ہے مظاہرین نے حکام بالا سے اپیل کی کہ کالج کی بلاجواز بندش کا نوٹس لیا جائے۔
No comments:
Post a Comment