Russia Army Training Camp Attack
روس‘ فوجی تربیتی مرکز کے اسلحہ ڈپو میں دھماکے‘ 4 افراد زخمی‘ 6 ہزارکو بحفاظت نکال لیا گیا
ماسکو(انٹرنیشنل رپورٹ) روس میں فوجی تربیتی مرکز کے اسلحے کے ڈپو میں دھماکوں کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ چھ ہزار افراد کو بحفاظت نکال دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے جنوب مغربی علاقے سامارا میں فوجی تربیتی مراکز میں پانچ دھماکے ہوئے جن میں چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ تیس معمولی زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے فارغ کردیا گیا اس کے علاوہ فورسز نے چھ ہزار افراد کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت ڈپو سے باہر نکال لیا جبکہ دھماکوں کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔
No comments:
Post a Comment