Governer Balochistan
گورنربلوچستان محمدخان اچکزئی کا سی ایم ایچ کا دورہ
کوئٹہ (مقامی رپورٹر)گورنربلوچستان محمدخان اچکزئی نے سی ایم ایچ کادورہ کیااورسرداربہادرخان یونیورسٹی کی بس اوربولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے بم دھماکوں میں زخمی ہونے والی طالبات اوردیگرافراد کی عیادت کی،انہوں نے اس موقع پر فرداً فرداً زخمیوں سے خیریت دریافت کی اوران کی دیکھ بھال کرنے اور علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے پرسی ایم ایچ کے ڈاکٹروں اورعملہ کی خدمات کوسراہا،اس سے قبل گورنرکمشنر آفس کی مسجد میں گئے جہاں انہوں نے ڈپٹی کمشنرعبدالمنصورکاکڑ کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
No comments:
Post a Comment