Monday, 17 June 2013

Balochistan Intermediate Board

بلوچستان بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسکینڈری ایجوکیشن کا ایک اعلامیہ

کوئٹہ (مقامی رپورٹر)بلوچستان بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسکینڈری ایجوکیشن کے ایک اعلامیہ کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحان2013ءمیں فیل ہونے والے طلباءوطالبات کواطلاع دی گئی ہے کہ میٹرک کے ضمنی امتحانات 2013ءکی تاریخوں کااعلان کردیاگیاہے،اعلامیہ کے مطابق ضمنی امتحانات20اگست2013ءسے منعقد ہونگے۔اس سلسلے میں امتحانی فارم اورفیس جمع کروانے کی آخری تاریخ 18جولائی2013ءمقرر کی گئی ہے جبکہ 100روپے لیٹ فیس کے ساتھ25جولائی ،ڈبل لیٹ فیس کے ساتھ 15اگست2013ءمقرر کی گئی ہے۔علاوہ ازیں آرٹس گروپ کے طلباءوطالبات کو1200سوروپے جبکہ سائنس گروپ 1250سوروپے امتحانی فیس جمع کروانی ہوگی۔ایک مضمون میں فیل ہونے والے آرٹس گروپ کے طلباءوطالبات 600سوروپے جبکہ سائنس گروپ کے طلبا ءوطالبات کو625روپے امتحانی فیس جمع کروانی ہوگی۔

No comments:

Post a Comment