Monday, 17 June 2013

SARGODHA

سرگودھا، پیشی پرجانے والے 2 بھائیوں پر فائرنگ،ایک جاں بحق،ایک زخمی

سرگودھا(مقامی رپورٹر )سرگودھا میں مسلح افراد نے عدالت میں پیشی کیلئے جانے والے 2سگے بھائیوں پر فائرنگ کردی،فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ مخالفین فرار ہوگئے۔پیر کوپولیس کے مطابق قصبہ فارقہ کے قریب گھاٹ لگائے مسلح ملزمان نے سرگودھا میں پیشی کیلئے جانے والے 2سگے بھائیوں علی نواز اور سرفراز پر فائرنگ کردی۔جس سے علی نواز موقع پر ہلاک جبکہ اس کا بھائی سرفراز شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ درینہ دشمنی ہے جبکہ ملزمان کو گرفتار ی کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment