Monday, 17 June 2013

LAHORE HIGH COURT

لاہور ہائی کورٹ نے وی آئی پیز کا لوڈشیڈنگ شیڈول طلب کرلیا    

لاہور(مقامی رپورٹر ) لاہور ہائی کورٹ نے ایوان صدر اور وزیراعظم ہاو س کو لوڈشیڈنگ سے استثنا کے خلاف درخواست پر وی آئی پیز کا لوڈشیڈنگ شیڈول طلب کرلیا ،سماعت 27تک ملتوی کردی گئی ۔پیر کو درخواست گزار حافظ سعید کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ وی آئی پیز کو استثنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، ملک میں یکساں لوڈشیڈنگ کی جائے ، جس پر عدالت نے وی وی آئی پیز اور وی آئی پیز کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول پیش کرنے کی ہدایت کی۔آیندہ سماعت 27جون کو ہوگی۔

No comments:

Post a Comment