Monday, 17 June 2013

SHEBAZ SHAREEF

مظفر گڑھ، زمیندار نے4سالہ بچی پر کتے چھڑوادیئے،شہباز شریف کا نوٹس،رپورٹ طلب    

مظفر گڑھ(مقامی رپورٹر )مظفر گڑھ میں پیاز توڑنے پر زمیندار نے مبینہ طور پرچار سالہ بچی پر کتے چھڑوادیئے، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا۔ پیر کومظفرگڑھ کے نواحی علاقے لنڈی پتافی میں جہاں کھیتی باڑی کرنے والے غریب گھرانے کی چارسال کی زبیدہ نے بغیراجازت کھیت سے پیازتوڑے توزمیندارنے غصہ میں آکرمبینہ طور پر معصوم بچی پر کتے چھوڑدیئے۔15دن تک بچی کی مرہم پٹی مقامی ڈاکٹرہی کرتارہا لیکن ناک کا زخم گہرا تھا بچی کو نشترہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرنے پلاسٹک سرجری کی ہدایت کردی ہے۔تھانہ بیٹ ہزاری میں نہ ہی کوئی درخواست دائر کی گئی نہ ہی پولیس خود حرکت میں آئی۔واقعہ کا علم ہوتے ہی وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے فوری نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

No comments:

Post a Comment