Saturday, 15 June 2013

چار روزقبل اغواءہونے والے محکمہ خوراک کے آفیسر بازیاب

 چار روزقبل اغواءہونے والے محکمہ خوراک کے آفیسر بازیاب

ڈیرہ مراد جمالی (مقامی رپورٹر )نصیرآباد پولیس نے چار روزقبل کمشنرآفیس کے قریب واقع نجی گیٹ ہاوس سے اغواءہونے والے محکمہ خوراک کے آفیسر کو بازیاب کر لیا تام اغواءکار رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے محکمہ کے ملازمین اور اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تفصیلات کے مطابق چار روزقبل کمشنرآفیس کے قریب واقع نجی گیٹ ہاوس ڈیرہ مراد جمالی سے چھ نامعلوم مسلح اغواءکاروں نے محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر فیض اﷲ ترین کو اغواءکر لیا گیا تھا گزشتہ روز سٹی پولیس تھانہ کے ایس ایچ او غلام علی کنڈرانی نے خفیہ اطلاع پر تحصیل تمبو کے علاقے میںبیرون میں چھاپہ مارکر محکمہ خوراک کے آفیسرفیض اﷲ ترین کو بازیاب کر لیا تام اغواءکاررات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے مغوی کی بازیابی کے بعدمحکمہ کے ملازمین اور اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے مغوی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر فیض اﷲ ترین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہاغواءکار مجھے پیدل سٹی سے لیئے گئے تھے اور ایک ویران جگہ میں رکھا آنکھوں میں پٹی باندھی رکھتے تھے کھانے میں جو خود کھاتے وہ مجھے بھی دیتے تھے اور تاوان طلب کر رہے تھے ہم سرکاری ملازم ہیں بمشکل بچوں کا تنخواہ میں پیٹ پالتے ہیں اغواءکاروں کو تاوان کہاسے دیتے اور کہاکہ میں اپنی بازیابی پر بہت خوش ہوں اور نصیرآباد پولیس کا شکرگزار ہیں جنہوں نے مجھے بغیر تاوان سے بازیاب کروایا ہے دریں اثناءپراجیکٹ ڈائریکڑ محکمہ خوراک فتح محمد سمالانی نے بھی مغوی کی بازیابی پر تعاون کرنے پر نصیرآبادپولیس اور قبائلی عمائدین کی کوشیش قابل ستائش ہیں انہوں نے کہاکہ محکمہ خوراک کے ملازمین نصیرآباد میں زمینداروں اور کسانوں سے گندم کی خریداری میں مصروف ہیں ان کا اغواءکا واقعہ قابل مذمت اور بلوچی رسومات کے خلاف ہے

No comments:

Post a Comment