Monday, 17 June 2013

protest again jobs

غیر مقامی برتیوں کے خلاف احتجاج

کوئٹہ(مقامی رپورٹر)چاغی اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے ضلع چاغی میں میگا پروجیکٹس اور فلاحی تنظیموں میں غیر مقامی افراد کی تعیناتی کے خلاف پیر کے روز کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت رشید بلوچ نے کی ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید بلوچ ، محمد اسماعیل اور دیگر کا کہنا تھا کہ ضلع چاغی میں میگاپروجیکٹس اور این جی اوز میں مقامی افراد کو نظرانداز کرکے غیر مقامی افراد کو تعینات کیا گیا ہے جو وہاں کے بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے حالانکہ چاغی میں پڑھے لکھے نوجوانوں کی کوئی کمی نہیں جان بوجھ کر انہیں اقرباءپروری اور سفارش کے ذریعے بے روزگار کی جانب دھکیلنا صحیح نہیں اور نہ ہی اس پر بے روزگار نوجوان خاموش تماشائی بنے بیٹھیںگے ۔ انہوں نے کہا کہ میگاپروجیکٹس اور فلاحی تنظیموں سمےت دیگر میں مقامی بے روزگار نوجوانوں کو ترجیح دی جائے بصورت دیگر وہ احتجاج کی راہ اپنانے پر مجبور ہوں گے ۔

No comments:

Post a Comment