Monday, 17 June 2013

PARWAEZ RASHEED

حکومت ملک میں امن واستحکام برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے، قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے، حکومت نے بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے اورلاپتہ افراد کے مسئلے کے حل کا تہیہ کررکھا ہے

 وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید کاانٹرویو

اسلام آباد (مقامی رپورٹر ) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک میں امن واستحکام برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے، قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے، حکومت نے بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے اورلاپتہ افراد کے مسئلے کے حل کا تہیہ کررکھا ہے۔پیر کو اپنے ایک انٹریو میں انہوںنے کہا کہ حکومت بلوچ عوام اوران کی سیاسی جماعتوں کی خواہشات کے مطابق ان کےتمام مسائل کے حل پریقین رکھتی ہے۔وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرپرویزرشید نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں امن واستحکام برقراررکھنےکا تہیہ کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لاپتہ افرادکا مسئلہ حل کر نے کیلئے بھی پوری طرح پرعزم ہے۔پرویزرشید نے کہا کہ بلوچستان سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائےگا اورپوری قوم بلوچ عوام کےجان ومال کے تحفظ کیلئے متحد ہے۔


No comments:

Post a Comment