Monday, 17 June 2013

WOMEN UNIVERSITY

کوئٹہ ، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کو دھماکہ کے بعد غیر معینہ کیلئے بند کردیا گیا

 بلوچستان بار کونسل کا کوئٹہ سانحہ کے خلاف عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ

 کوئٹہ(مقامی رپورٹر )کوئٹہ کی سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کو دھماکہ کے بعد غیر معینہ کیلئے بند کردیا گیا جبکہ بلوچستان بار کونسل نے کوئٹہ سانحہ کے خلاف عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا۔پیر کویونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ہفتہ کو سردار بہادر خان یونیورسٹی میں بس دھماکہ میں چودہ طالبات کے جاں بحق اور 19 کے زخمی ہونے کے واقعہ کے بعد یونیورسٹی میں تین دن کے لئے سوگ رہے گا جبکہ یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔دوسری جانب بلوچستان بار کونسل نے کوئٹہ دھماکوں کے خلاف صوبے بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا جبکہ ان واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر صوبے بھر کی عدالتوں میں یوم سوگ منایا گیا۔

No comments:

Post a Comment