Monday, 17 June 2013

Missing Persons

لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ کی اپیل

کوئٹہ(مقامی رپورٹر) مشکے کے لاپتہ محمد رمضان بلوچ کی اہلخانہ نے عدلیہ اور انسانی حقوق کے تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی خاندان کے واحد کفیل کی بازیابی کے لئے اقدامات اٹھائے ۔ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے لاپتہ افراد کے لئے لگائے جانے والے احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رمضان کی اہلخانہ کا کہنا تھا کہ انہیں 14 جولائی 2010 کو ضلع لسبیلہ کے اوتھل زیرو پوائنٹ سے خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار اغواءکرکے لے گئے اس وقت سے اب تک ان کا کوئی پتہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محمد رمضان محنت مزدوری کرتا تھا وہ گوادر جارہے تھے کہ انہیں لاپتہ کردیا گیا ہے عدالتوں کے ججز خود بھی لاپتہ افراد کی گمشدگی کے پیچھے خفیہ ایجنسیوں کے کردار کا بارہاں کہہ چکی ہے مگر ستم ظریفی یہ ہے کہ ابھی تک ان کی بازیابی ممکن نہیں ہوسکی ہے جو قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کوئٹہ ، کراچی اور اسلام آباد میں نہ صرف احتجاجی کیمپ لگائے گئے بلکہ ریلیاں اور جلسے جلوس بھی منعقد کئے گئے ہیں لےکن ابھی تک ہزاروں بلوچوں کو بازیاب نہیں کیا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور عدلیہ سے اپیل کی کہ وہ اس بارے کردار ادا کرے ۔

No comments:

Post a Comment