Saturday, 15 June 2013

پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ کو بروقت مکمل نہ ہوا تو جرمانہ ادا کرنا ہوگا،ایران کی دھمکی

پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ کو بروقت مکمل نہ ہوا تو جرمانہ ادا کرنا ہوگا،ایران کی دھمکی

تہران (انٹرنیشنل رپورٹ)ایران نے پاکستان کو خبردار کر دیا ہے کہ اگر پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ بروقت مکمل نہ ہوا تو پاکستان کو جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے محکمہ خارجہ کی جانب سے پاکستان کو الرٹ کردیا گیا ہے کہ پاکستان پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو بروقت مکمل کرے اور اگر منصوبے میں تاخیر کی گئی تو پاکستان کو منصوبے کی خلاف ورزی پر جرمانہ ادا کرنا ہوگا اس لئے پاکستان کو چاہیے کہ وہ گیس پائپ لائن سے متعلق اپنا رویہ تبدیل کرے۔

No comments:

Post a Comment