کوئٹہ ، سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کی بس میں دھماکے سے 11طالبات جاں بحق ، 22زخمی ، 3کی حالت تشویشناک
دھماکے کے بعد زخمیوں کو بولان میڈیکل ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی تھی کہ ایمرجنسی وارڈ میں دھماکہ ہوگیا، شدید فائرنگ کی گئی
کوئٹہ(مقامی رپورٹر)کوئٹہ میں سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کی بس میں دھماکے سے 11طالبات جاں بحق جبکہ 22زخمی ہوگئیں۔ دھماکے کے بعد زخمیوں کو بولان میڈیکل ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی تھی کہ ایمرجنسی وارڈ میں دھماکہ ہوگیا اور شدید فائرنگ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کوکوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر واقع سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کی بس میں بم دھماکے سے 11طالبات جاں بحق جبکہ 22سے زائد زخمی ہوگئیں جن میں سے 3کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے دھماکے کے بعد نعشوں اور زخمیوں کو بولان میڈیکل ہسپتال ،سول ہسپتال اور کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیانعشیں دھماکے اورآگ لگنے سے جھلس گئیں۔ دھماکے کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی اورفائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فرنٹیر کور بلوچستان ،پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لیکرامدادی کارروائیاں شروع کیں پولیس کے مطابق بس میں دھماکہ اس وقت ہوا جب سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں چھٹی کے بعد طالبات گھروں کو جانے کیلئے بس میں بیٹھ رہی تھیں ۔دھماکے کے بعد کیپٹل سٹی پولیس آفیسر کوئٹہ میرزبیر محمود اورردیگر اعلیٰ پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں امدادی کارروائیاں کرائیں۔ دھماکے کے بعد سردار بہادرخان وومن یونیورسٹی میں موجود طالبات میں بھگڈر مچ گئی اور وہ ادھر ادھر بھاگنے لگیں دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اسکی آواز دور دور تک سنائی دی دھماکے سے بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ واقعہ کے بعد بولان میڈیکل ہسپتال اور سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں کو فوری طور پر ڈیوٹی پر طلب کرلیا گیا جنہوں نے ہسپتال پہنچ کر زخمیوںکوطبی امداد فراہم کی۔
No comments:
Post a Comment