Saturday, 15 June 2013

کراچی، کٹی پہاڑی کے قریب دو دستی بم حملے

کراچی، منگھوپیر روڈ پر کٹی پہاڑی کے قریب دو دستی بم حملوں میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی

کٹی پہاڑی کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے،

 کٹی پہاڑی کے قریب دو دستی بم حملوں میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کٹی پہاڑی کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا-اس دوران جب پولیس اور رینجرز اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو دوسرا دھماکہ ہو گیا- جس میں دو رینجرز اور ایک پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ امدادی کاروائیوں میں مصروف ایک رضاکار بھی زخمی ہوا ہے۔ تمام زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال پہنچادیا گیا ہے ۔۔پولیس کے مطابق واقعے کے زخمیوں میں 2رینجرز اہلکار ،2پولیس اہلکار اور امدادی کارکن بھی شامل ہے ۔پہلا دھماکا دستی بم کا تھاجو رینجرز چوکی پر پھینکا گیا تاہم تھوڑی ہی دیر بعد دوسرا دھماکا ہوا جو نسبتا زیادہ شدت کا تھا ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دوسرادھماکاچوکی کے قریب نصب دھماکاخیزموادپھٹنے سے ہوا۔دونوں دھماکوں کی آواز دور تک سنی گئی ۔واقعے کے بعد پولیس اور رینجر ز اہلکاروں کی بڑی تعداد وقوع پر پہنچ گئی ۔کراچی کے علاقے ماڑی پور پر فائرنگ سے ایک نوجوان کی زندگی کا چراغ گل ہوگیا۔ جبکہ ہاکس بے روڈ پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد وکیل کوثر ثقلین اور انکے بیٹوں کے قتل میں ملوث کا لعدم تنظیم کے عہدیدار کو گرفتار کرلیا گیا۔ماڑی پور ٹرک اسٹینڈ کے قریب آج صبح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس نے ہاکس بے روڈ پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم غنی الرحمان کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کالعدم تنظیم کا مقامی عہدیدار ہے اور گذشتہ ماہ ماڑی پور روڈ پر سندھ ہائی کورٹ کے وکیل کوثر ثقلین اور ان کے دو بیٹوں کے قتل میں براہ راست ملوث ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے مزید پانچ وکلا کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔ ملزم کا ریمانڈ حاصل کرنے کے لیئے عدالت مین پیش کیا جائے گا،ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اس نے اٹھائیس مئی کو ایڈوکیٹ کوثر ثقلین اور ان کے دو بیٹوں کو ماڑی پور روڈ پر قتل کیا تھا،پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ملزم نے کچھ عرصے قبل پاکستان چوک کے قریب کار پر فائرنگ کر کے تین وکلا کو بھی قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے،ملزم سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ اسٹیل ٹاون پولیس نے نیشنل ہائی وے سے چھینا جانے والا چائے کی پتی سے بھرا ٹریلر برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔


No comments:

Post a Comment