QUETTA BLAST PROTEST
کوئٹہ دھماکوں پر وکلاءتنظیموں کا احتجاج
کوئٹہ(مقامی رپورٹر) وکلاءتنظیموں کی جانب سے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی اور بولان میڈیکل کمپلےکس ہسپتال میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات کے خلاف آج کے روز بلوچستان ہائی کورٹ ماتحت عدالتوں میں وکلاءنے احتجاجاً بائیکاٹ کیا اور کیسز کی سماعت کے دوران پیش نہیںہوئے ۔ بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے رحمت اللہ بڑیچ ، عطاءاللہ لانگو ، جمعیت لائرز فورم کے خلیل احمد پانیزئی سمےت دیگر وکلاءکا کہنا تھا کہ خواتین یونیورسٹی کی بس اور ہسپتال میںپیش آنے والے واقعات اسلامی اور بلوچ پشتون اقدار اور روایات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ایسے واقعات کا مقصد ملک اور صوبے کو غیر مستحکم کرنا ہے مگر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سمےت وکلاءبھی ان حملوں کو قابل نفرت سمجھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حملوں میںجاںبحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور حکومت وانتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ایسے عناصر کی سرکوبی کے لئے اقدامات اٹھائے کیونکہ ایسے واقعات سے عوام میں پایاجانی والا عدم تحفظ کا رجحان مزید فروغ پائے گا اور تعلیم ، صحت سمےت دیگر ادارے تباہ حال ہوںگے ۔ وکلاءکی بائیکاٹ کی بدولت بلوچستان ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کے احاطے ویران رہے اور مختلف پیشیوںکے لئے آنے والے سائلین اور قیدیوںکو مشکلات کا سامنا رہا ۔
No comments:
Post a Comment