PTI,LASBELA MEETING
تحریک انصاف بیلہ کا اہم اجلاس
اوتھل(مقامی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف تحصیل بیلہ کا ایک اہم اجلاس پیر کے روز ضلعی نائب صدر محمد اسلم راٹھوڑمنعقد ہوا جس میں تحصیل بیلہ کے عہدیداروں اور ممبران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل بیلہ کے صدر ایم رفیق چنا نے کہ بیلہ میں پانی،بجلی،لینڈمافیا کے قبضہ جات،خود ساختہ مہنگائی،ناجائز تجاوزات اورچوری ڈکیتی جیسی وارداتیں عام ہوگئی ہیں لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار اد ا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہرےوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے جس سے زراعت سمیت کاروبار زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ہے بجلی سے منسلک کاروبار کرنے والے بیروزگار ہوکر رہ گئے ہیں اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے علاقے میں پانی کی شدید قلت پیداہوگئی ہے اور تحصیل بیلہ کے شہری اس جدید دور میں بھی پانی کی تلاش میں سرگرداں نظرآتے ہیں رفیق چنا نے کہا کہ بیلہ میںلینڈمافیا کی دیدہ دلیری اور انتظامیہ کی خاموشی کئی سوالوں کو جنم دی رہی ہے بیلہ میں مسافروں کی انتظار گاہ بھی لینڈمافیا کی نذر ہوگئی ہے جس سے پردہ دار خواتین اس تپتی دھوپ میں سڑکوں پر بسوں کے انتظار میں کھڑی پریشان اور بے حال نظر آتی ہیں جو ہماری روایات ،ثقافت کے خلاف ہے انہوں نے کہا کہ بیلہ میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں ہے جس سے خود ساختہ مہنگائی ،موٹرسائیکلوں کی سرعام چوری،ناجائزتجاوزات نے عوام کو پریشانی میںمبتلا اور جینا دوبھر کردیا ہے ان مسائل کے حل کےلئے منتخب نمائندوں کو اہم کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کے ثمرات میں اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں ۔
No comments:
Post a Comment