Monday, 17 June 2013

Guddu Thermal Power Plant

گدو تھرمل پاور پلانٹ کے بریکر میں آگ لگنے سے 13میں سے 4 یونٹ سے بجلی کی فراہمی معطل

110 میگاواٹ بجلی سسٹم سے خارج ‘مورو، دادو، میر پور، لاڑکانہ جعفر آباد اور جھٹ پھٹ سمیت مختلف اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے‘شدید گرمی میں بجلی کی بندش کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

کشمور(مقامی رپورٹر)کشمور کے گدو تھرمل پاور پلانٹ کے یونٹ نمبر 6 کے بریکر میں آگ لگنے سے 13میں سے 4 یونٹ سے بجلی کی فراہمی معطل‘110 میگاواٹ بجلی سسٹم سے خارج ‘مورو، دادو، میر پور، لاڑکانہ جعفر آباد اور جھٹ پھٹ سمیت مختلف اضلاع 4 گھنٹے تک تاریکی میں ڈوبے رہے۔ تفصیلات کے مطابق گدو تھرمل پاور پلانٹ میں لگنے والی آگ کے باعث یونٹ نمبر 6 کے بریکر نے کام کرنا چھوڑ دیا اور سندھ، بلوچستان کے مختلف اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے،4 گھنٹے بعد بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق آتشزدگی سسٹم میں خرابی کے باعث ہوئی جس کی باعث مورو، دادو، میر پور، لاڑکانہ جعفر آباد اور جھٹ پھٹ سمیت مختلف اضلاع کو بجلی کی فراہمی بند ہو گئی۔تھرمل پاور پلانٹ کے اہلکاروں نے 4 گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا جس کے بعد بجلی کی فراہمی دوبارہ شروع کر دی گئی۔واضح رہے کہ گدو تھرمل پاور پلانٹ کے مختلف یونٹوں میں پہلے بھی آگ لگنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں اور پلانٹ کے 13 میں سے 4 یونٹ اب بھی بند ہیں جس کے باعث متعدد علاقوں میں تاحال بجلی بند ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

No comments:

Post a Comment