امریکی ایف16 اور پیڑیاٹ میزائل اردن میں رکھنے کا امریکی فیصلہ
واشنگٹن (انٹرنیشنل رپورٹ)امریکی وزارت دفاع کے ایک اعلی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ اردن میں جاری مشقوں کے بعد ان کے اس کے ایف سولہ لڑاکا طیارے اور پیٹریات میزائل بیڑییز اردن ہی میں رہیں گی۔ یہ مشقیں جون کے اواخر میں اختتام پذیر ہوں گی۔غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر وزارت دفاع کے عہدیدار نے مزید بتایا کہ امریکا، شامی اپوزیشن کو ہتھیار فراہم کرنے کے لئے پرتول رہا ہے، تاہم بہ قول عہدیدار اس ضمن میں حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ واشنگٹن نے اردنی حکام کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ امریکی میرینز کی ایک پیادہ یونٹ مملکت کے ساحل سے دور سمندر میں موجود امریکی بحری جہاز پر رکھی۔یورپی ممالک شامی اپوزیشن کو مسلح کرنے کی خاطر عالمی برادری پر دباو ¿ بڑھا رہے ہیں تاہم دوسری جانب یہ خدشہ اپنی جگہ موجود ہے کہ یہ اسلحہ مغربی دنیا کی نظر میں دہشت گرد تنظیموں کے ہاتھ نہ لگ جائے۔
No comments:
Post a Comment