حزب اللہ نے تاخیر سے شام میں مداخلت کی ہے‘ حسن نصراللہ
امریکا اور اسرائیل شام سمیت پورے مشرق وسطیٰ کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں
بیروت ( انٹرنیشنل رپورٹ )حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ ان کی تنظیم نے شام میں ''تاخیر'' سے مداخلت کی ہے اور یہ مداخلت امریکا اور اسرائیل کے شام سمیت پورے مشرق وسطیٰ کو کنٹرول کرنے کے ''عالمی منصوبے'' کے ردعمل میں کی گئی ہے۔حسن نصراللہ نے ایک بیان میں ان الزامات کو مسترد کردیا ہے کہ ان کی ملیشیا شام میں فرقہ وارانہ جنگ کی قیادت کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا 'شام میں تنازعہ عقیدوں یا شیعہ، سنی کے درمیان نہیں ہے بلکہ یہ دو مختلف منصوبوں کے درمیان ہے''۔ یہ ان کا موقف ہے وگرنہ اب شامی تنازعہ فرقہ وارانہ شکل اختیار کر چکا ہے۔
No comments:
Post a Comment