گڈوتھرمل سے بلوچستان کی بجلی بحال کی جائے،ماجد ربڑو
این ٹی ڈی سی کو بلوچستان کے عوام کیساتھ زیادتیاں بند کرنے ہونگے،رکن اسمبلی
ڈیرہ مرادجمالی(آن لائن)مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالماجد ابڑ ¶ نے کہا ہے کہ این ٹی ڈی سی فوری طور پر گڈو تھرمل پاور سے بلوچستان کے اضلاع نصیرآباد اور جعفرآباد کے گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی سپلائی بحال کرے اور بلوچستان کے حصے کی بجلی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اوچ پاور پلانٹ سے نصیرآباد کے علاقوں کو بجلی کی فراہمی کیلئے زیر تعمیر 220کے وی گرڈ اسٹیشں کو جلد مکمل کیاجائے گا۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی میر عبدالماجد ابڑ ¶ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک سے مہنگائی‘ بے روزگاری ،غربت اور بجلی کے بحران کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کا آغاز کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نصیرآباد ڈویژن سخت گرمی کی لپیٹ میں ہے این ٹی ڈی سی بلوچستان کے عوام کے ساتھ زیادتیاں بند کرتے ہوئگے گرڈ اسٹیشنوں کو گڈو تھرمل پاور سے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے شکار پور سے دی جانے والی بجلی کے وولٹیج میں کمی پیشی ہونے کی وجہ سے عوام کی قیمتی الیکٹرونکس اشیاءجل رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 220کے وی گرڈ اسٹیشن کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرکے اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی سپلائی بحال کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اپنے اتحادیوں سے ملکر بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریگی اور وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے لگائے گئے کیمپ کا دورہ کرکے ایک اقدام اٹھایا ہے جس سے بلوچ عوام میں پائی جانے والی بے چینی میں کمی ہوگی۔
No comments:
Post a Comment