خضدار میں بلوچ ورنا موومنٹ کی کال پر مکمل شٹرڈا ؤن ہڑتال
خضدار(مقامی رپورٹر) خضدار میں بلوچ ورنا موومنٹ نامی تنظیم کی کال پر مکمل شٹرڈا ؤن ہڑتال رہی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو بلوچ ورنا قومی موومنٹ نامی تنظیم نے جاوید بارانزئی اور علی اکبرموسیانی کے قتل ،گھروں پر حملے اور مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کے واقعات کے خلاف مکمل شٹرڈا ¶ن ہڑتال رہی ہڑتال کے دوران تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے ۔ہڑتال کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔
No comments:
Post a Comment