نا تجربہ کار بچوں کی ڈرائیونگ قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے
بیلا(مقامی رپورٹر)ٹریفک قوانین کی کھلم کھلا خوری ورزی، کمسن بچوں کی ڈرائیونگ حادثات کا سبب بننے لگی ناتجربہ کار کمسن بچوں کی ڈرائیونگ راہگیروں کیلئے بھی خطرناک ہوگئی بہت بڑے جانی نقصان کااندیشہ، کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں تفصیلات کے مطابق بیلامیں کمسن بچے رکشہ گاڑیاں اورموٹر سائیکلیں ڈرائیو کرتے ہیں اور مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے کمسن بچوں کی ڈرائیونگ سے کئی حادثات بھی ہوچکے ہیں رکشوں گاڑیوںاورموٹر سائیکلیوں کی تیز رفتاری اورٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کاسدباب کرنے والے متعلقہ ذمہ داران کی چشم پوشی اور بے حسی پر سیاسی سماجی وعوامی حلقوں نے گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھرمیںٹریفک قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے کراچی بیلا چلنے والی منی بسوں میں سی این جی سلینڈر لگے ہوئے ہیں مسافر موت کے منہ میں بسوں کے اوپر بیٹھ کر سفر کررہے ہیں منی بس مالکان حوس زیر میں انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں بیلا کراچی روٹ پر چلنے والی منی بسوں میں اضافی سیٹیں لگائے جانے اور چھت پر مسافروں کوسوار کرنے سے نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہورہی ہے بلکہ مسافروں کو عذاب اور تکلیف میں مبتلا کرنے کے مترادف ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ انتظامیہ بالخصوص موٹروے پولیس اورٹریفک اہلکاران کمسن بچوں کی ڈرائیونگ اور منی بس مالکان کی من مانیوں سے عوام کو نجات دلائیں اور قانون کی بالادستی قائم کریں۔
No comments:
Post a Comment