سابق مشرقی جرمنی میں بغاوت کو 60 برس بیت گئے
سابق مشرقی جرمنی میں 1953ءکی بغاوت کو ساٹھ برس مکمل ہو گئے ہیں۔ اس موضوع پر جمعے کو جرمن صدر نے پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں سے خطاب میں بغاوت کے نتیجے میں کریک ڈاو ¿ن کا نشانہ بننے والوں کی مزید قدر شناسی پر زور دیا ہے۔ ایوانِ زیریں سے خطاب میں صدر یوآخم گاو ¿ک نے کہا کہ یہ بغاوت جرمن شہریوں کے شعور میں اور بھی گہری ہونی چاہیے۔ مزد ±وروں کی جانب سے کی گئی ہڑتال 17 جون 1953ءکو وسیع تر بغاوت میں بدل گئی تھی جسے سوویت ٹینکوں نے کچل دیا تھا۔ یوآخم گاو ¿ک کا کہنا تھا کہ اس بغاوت کے حوالے معلومات ’زبان زد عام‘ ہونی چاہیئں۔ گاو ¿ک نے گزشتہ برس صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ وہ سابق مشرقی جرمنی میں انسانی حقوق کے کارکن تھے
No comments:
Post a Comment