کویت میں غیر ملکی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن
کویت سٹی (انٹرنیشنل رپورٹ ) تیل سے مالا مال خلیجی ملک کویت میں غیر ملکی ورکرز کے خلاف کریک ڈاو ¿ن جاری ہے، بڑی تعداد میںغیر ملکی کارکنوں کو ملک بد ر کر دیا گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران خلیجی ممالک سے سستی اجرت پر کام کرنے والے ایشیائی مزدوروں کی بڑے پیمانے پر ملک بدری سے جہاں ان ورکرز کے کئی گھرانے متاثر ہوئے ہیں وہاں ان خلیجی ممالک کی تجارت اور اقتصادیات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ سعودی عرب اور کویت میں حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایشیائی ممالک سے ان ملکوں میں آکر کام کرنے والے ا ±ن مزدوروں کو ملک بدر کیا ہے جن کے پاس نہ تو صحیح ورک پرمٹ اور نہ ہی قیام کا اجازت نامہ موجود تھا۔ یا پھر ایسے مزدورں کو بھی ملک بدر کیا گیا جو ٹریفک جرائم دہراتے پکڑے گئے۔ کویتی ذرائع کے مطابق ایک حکومتی وزیر نے ملک سے غیر ملکی اضافی ورکرز کو کم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔کویت غیر ملکی ورکرز پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے کیونکہ بہت کم اجرت میں بہت زیادہ محنت والے کاموں کے لیے ا ±سے غیر ملکی افرادی قوت ہی درکار ہے۔ کویت کی 3.8 ملین کی آبادی کا 69 فیصد غیر ملکی باشندوں پر مشتمل ہے۔
No comments:
Post a Comment