Saturday, 15 June 2013

کوئٹہ دھماکے

کوئٹہ میں دھماکے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیے جارہے ہیں،ثنائ اللہ خان زہری

کوئٹہ(مقامی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے سربراہ وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی اور بولان میڈیکل کالج ہسپتال میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں وومن یونیورسٹی پر ہونے والے حملہ بلوچستان کی قومی اور قبائلی روایات کے منافی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے وزیراعظم نے بھی واقعے کاسخت نوٹس لیا اور ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر حالات کی بہتری کوممکن بنائیں اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے سیکورٹی میں اضافہ کرنا پڑا تو اضافہ کریں گے دہشت گردی کی شروع ہونے والی اس نئی لہر پر قابو پانے کیلئے تما م دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

No comments:

Post a Comment