سوراب و ڈھاڈر میں حادثہ 2افراد ہلاک،ڈرائیور ز گرفتار
دونوں لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیے گئے
کوئٹہ /سبی(مقامی رپورٹر ) ضلع قلات کے علاقے سوراب میں گاڑی اور رکشے میں تصادم ایک شخص جاں بحق ڈرائیور گرفتار تفصیلات کے مطابق ضلع قلات کی تحصیل سوراب میں جمعہ کی شام کو تیز رفتار گاڑی نے ایک رکشے کو ٹکر ماردی جس سے ایک شخص بہادر خان ہلاک ہوگیا پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کولیویز نے قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی ۔علاوہ ازیں بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کو ڈھاڈر کے قریب نیشنل ہائی وے پر تیز رفتارع ٹرک کی ٹکر سے ایک شخص رحمت اللہ جاں ؓھق ہوگیا۔ پولیس نے نعش ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا اور ٹرک ڈرائیور محمد حسن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
No comments:
Post a Comment