پاکستان افغان سرحد کے قریب سرنگ دھماکے سے تین افراد ہلاک
تینوں افراد کا تعلق پشین سے تھا،کلی ظریف آباد میں سپرد خاک
پشین(مقامی رپورٹر)پاک افغان سرحد کے قریب افغان علاقے ڈگر میںبارودی سرنگ کے دھماکے میں تین افراد جان بحق ، تینوں کا تعلق پشین سے تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب ضلع پشین کے ساتھ متصل افغانستان کے علاقے "ڈگر" میں سڑک کے کنارے بارودی سرنگ کے دھماکے میں پشین سے تعلق رکھنے والے دو آفراد علاوالدین اورمحمد عالم موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ ان کا تیسرے ساتھی عبدالجبار کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا جو بعداَزاں راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔جان بحق ہونیوالے تینوں آفراد کو پشین کے علاقے کلی ظریف آباد میں سپردخاک کردیا گیا۔پاک افغان سرحدی علاقے ڈگر میںبارود ی سرنگ دھماکے میں جا ں بحق ہو نے وا لے ضلع پشین کے 3 افراد کی لا شیں آ با ئی گا ﺅ ں کلی ظریف آ باد میں دفنا دی گئیں، تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے ڈگرمیں سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ کے دھماکے میں پشین سے تعلق رکھنے والے 3 افراد علاوالدین، محمد عا لم اور عبدالجبارجاں بحق ہوگئے جن کی لا شوں کو گزشتہ روز پشین کے علاقے کلی ظریف آباد پہنچا کر دفنا دیا گیا ۔
No comments:
Post a Comment