Saturday, 15 June 2013

فنی خرابی

گڈوتھرمل کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی،گرمی سے لوگ نڈھال

نصیرآباد و جعفرآباد کو بجلی کی فراہمی بحال نہ ہوسکی شدید احتجاج کیا جائیگا،عوامی حلقے

ڈیرہ مراد جمالی ( مقامی رپورٹر ) گڈو تھرمل کی فنی خرابی دور نہیں ہوسکی نصیرآباد اور جعفرآباد کے شہری گرمی کی شدت سے نڈھال ہوگئے شکار پور سے روزانہ چار گھنٹے بجلی کی فراہمی الیکٹرونکس کے آلات جلنے لگے عوام کی جانب سے شدید احتجاج کی دھمکی تفصیلات کے مطابق گڈو تھرمل کی فنی خرابی تاحال درست نہیں کی جاسکی متبادل انتظام کے طور پر شکار پور سے انتہائی کم وولٹیج کی بجلی 24گھنٹوں میں صرف چار گھنٹے فراہم کی جارہی ہے جس سے نصیرآباد اور جعفرآباد کے شہریوں کا قیامت خیز گرمی میں بجلی کی عدم فراہمی سے جینا دو بھر ہوگیا جبکہ کم وولٹیج اور بار بار ٹرپنگ سے الیکٹرونکس کے آلات کے جلنے کا سلسلہ بھی برقرار ہے نصیرآباد اور جعفرآباد کے عوام کا بجلی کی عدم فراہمی سے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا انہوںنے دھمکی دی کہ اگر آئندہ 24گھنٹوں میں نصیرآباد اور جعفرآباد کو گڈو تھرمل پاور اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہوسکی تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment