Saturday, 15 June 2013

گیس پائپ لائن کی تباہی

مذکورہ دھماکہ خیز مواد گیس پائپ لائن کی تباہی کیلئے استعمال کیاجانا تھا،سیکورٹی ذرائع

فورسز کی بروقت کارروائی نے پائپ لائن کو تباہی سے بچا لیا

سوئی/کوئٹہ(مقامی رپورٹر) سوئی کے علاقے مصری گوٹھ میں ایف سی کی کارروائی‘ 15 کلوگرام دھماکہ خیز مواد‘ خودکش جیکٹس اور دیگر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی کے فرنٹیئر کور پشین سکواڈ نے سوئی کے علاقے مصری گوٹھ میں اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں 15 کلوگرام دھماکہ خیز مواد‘ خودکش جیکٹس‘ ایک ڈیٹونیٹر بمعہ سیفٹی تار‘ بارودی سرنگ اور ریموٹ کنٹرول بم برآمد کرلیا گیا ،دریںاثناء فرنٹیئر کور بلوچستان نے چمن کے علاقے محمود آباد میں کامیاب سرچ آپریشن کے نتیجے میں ایک ٹن سے زائد بارود سمےت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ سوئی میں بھی بڑی مقدار میں اسلحہ وبارود برآمد کرکے گیس پائپ لائن کو تباہی بچالیا گیا ، انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان عبیداللہ خان کی جانب سے اہلکاروں کی کارکردگی کی تعریف ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور بلوچستان کی جانب سے چمن کے علاقے محمود آباد میں سرچ آپریشن کیا گیا کاروائی کے دوران ایک مکان پر چھاپے کے دوران اہلکاروں نے ایک ہزار 50 کلو گرام بارود ، 32 عدد مائنز ، 7 ریموٹ کنٹرول بم ، 2 خود کش جیکٹس ، 20 انٹر پرسنل مائنز ، 6 بنڈل تار ، 3 سو کلو گرام سلور پاوڈر ، 6 تھیلے یوریا کھاد ، 50 کلو گرام پوٹاشم ، 30 عدد الیکٹرک ڈیٹونیٹر ، 2 الیکٹرک ٹائمر اور ایک ریڈیو سیٹ برآمد کرکے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ۔ دریں اثناءفرنٹیئر کور بلوچستان علاقے سوئی میں مصری گوٹھ کے ایریا سے 15 کلو دھماکہ خیز مواد ، ایک عدد انٹی پرسنل مائن ، ایک ڈیٹونیٹر اور تار برآمد کرلی ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ دھماکہ خیزمواد گیس پائپ لائن کی تباہی کے لئے استعمال کیا جانا تھا ۔ فورسز کی بروقت کاروائی نے پائپ لائن کو تباہی سے بچالیا ۔ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان عبید اللہ خان خٹک نے اہلکاروں کی جانب سے کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایف سی بلوچستان دہشت گردوں، جرائم پیشہ افراد ، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ کی لین دین میںملوث افراد کے خلاف کاروائی جاری رکھے گی ۔ مہم کسی مخصوص علاقے یا گروہ تک محدود نہیں ہوگا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام اسلحہ ، دھماکہ خیز مواد کی نقل وحمل کے خلاف کاروائی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دے گی ہم یقین دلاتے ہیں کہ اس میں ایف سی بلوچستان کی عوام اور دیگر کے تعاون سے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کا صفایا کرنے میں کوئی لمحہ فروگزاشت نہیں کرے گی ۔

No comments:

Post a Comment