Saturday, 15 June 2013

ڈیرہ بگٹی

ڈیرہ بگٹی بدامنی کی لپیٹ میں اور بلوچستان جل رہا ہے،زامران بگٹی

جسطرح الیکشن کے دوران پارلیمانی روایات کو روندھا گیا اسکی مثال کہی نہیں ملتی،جے ڈبلیو پی عالی

کوئٹہ(مقامی رپورٹر)جمہوری وطن پارٹی (عالی)کے مرکزی رہنما نوابزادہ میر زامران سلیم بگٹی نے اپنے بیان میں ڈیرہ بگٹی سے جعلی اور بوگس ووٹوں کے ذریعے سلکٹ ہونے والے رکن اسمبلی کے ان تمام دعوں کو بے بنیاد کرار دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز ان کی جانب سے بلوچستان اسمبلی میںحلف برداری کے دوران کی جانے والی ان تمام دعوں میں کوئی صداقت نہیں کیونکہ پوری بلوچ قوم اور بالخصوص بگٹی قبائل میں ان کی سیاسی کوئی حیثیت نہیں ان کے کارناموں سے سیاسی کارکن بخوبی واقف ہیں کہ اس طرح کے لوگوں نے ہمیشہ بلوچیت کا لبادہ اوڈہ کرصادق اور امین کا کردار ادا کیا ہے ان ہی کی وجہ سے ڈیرہ بگٹی بدامنی کی لپیٹ میں ہے اور پورا بلوچستان جل رہا ہے الیکشن میں موصوف کس طرح کامیاب ہوئے یہ پوری قوم اچھی طرح جانتی ہے انہوں نے کہا کہ سابق آمر کے آپریشن کی وجہ سے پورا علاقہ وہاں سے نقل مکانی کرچکا ہے اور اب اس وقت پورے ضلع میں بمشکل دوسو لوگ آلوگ آباد ہونگے تو انہوں نے اتنے ووٹ کیسے حاصل کیے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب محمد میر عالی بگٹی کی جانب سے فراڈ الیکشن سے بائیکاٹ کی وجہ سے وہاں موجود عوام نے بھی احتجاجا ووٹ کا استعمال نہیں کیااور جے ڈبلیوپی کے سربراہ کے حکم پر لبیک کہا ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن سے قبل ہماری جماعت نے الیکشن کمیشن کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا لیکن اس سلسلے میں ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس طرح ڈیرہ بگٹی میں الیکشن کے دوران پارلیمانی روایات کو پاو ¾ں تلے روندہا گیا اس کی مثال کسی بھی جمہوری معاشرے میں نہیں ملتی الیکشن کمیشن ڈیرہ بگٹی سے کاسٹ ہونے والے ووٹوں کے فنگر پرنٹ کی نادرا کے ذریعے تصدیق کرائے تودودھ کادودھ پانی کا پانی ہوجائے گا مگر الیکشن کمیشن کی خاموشی کی وجہ سے ہم یہ سمجھنے پر مجبور ہوچکے ہیں کہ الیکشن کمیشن ایک ناکام ادارہ ہے اور زور آور قوتوں کے ہاتھوں یر غمال ہے ہم عدلیہ پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور اسے ایک خودمختار ادارہ سمجھتے ہیں وہ ڈیرہ بگٹی میں دھاندلی کا فورا نوٹس لے کر وہاں ری پولنگ کرانے کا حکم دیں تاکہ وہاں کے عوام اپنے لئے خود نمائندے کا انتخاب کرسکیں۔

No comments:

Post a Comment