لاپتہ فوڈ کنٹرولر بازیاب نہ ہوسکے ،آپریشن جاری ،متعدد افراد گرفتار
اغواءہونیوالے فیض اللہ ترین کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا جائے،ایکشن کمیٹی ایپکا
ڈیرہ مراد جمالی/کوئٹہ (مقامی رپورٹر ) ڈیرہ مراد جمالی سے اغواءہونے والا محکمہ خوراک کا اے ڈی ایف تین روز گزرنے کے باوجود اغواءکاروں کی چنگل سے بازیاب نہیں ہوسکا پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی تین روز گزرنے کے باوجود اغواءہوانے والے محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر فیض اللہ ترین کو تاحال اغواءکاروں کی چنگل سے بازیاب نہیں کرایا جاسکا جبکہ نصیرآباد پولیس حرکت میں آگئی ہے اور مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کر متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ پروجیکٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک نصیرآباد فتح محمد سمالانی نے صحافیوں کو بتایا کہ مغوی فیض اللہ ترین کی بازیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کوشش کررہی ہے اور امید ہے کہ کہ اے ڈی ایف ک وبحفاظت بازیاب کرلیا جائیگا ۔دریں اثناءایکشن کمیٹی ایپکا/فیلڈ اسٹاف ایسوسی ایشن محکمہ خوراک بلوچستان کے رہنماوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اغواءہونے والے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرفیض اللہ ترین کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔ یہ بات ایپکابلوچستان کے صدر منیر احمد بلوچ ،صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی گل محمد بازئی ،فیلڈ اسٹاف ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ملک اجمل خان کاکڑ نے کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ فیض اللہ ترین کئی سال سے محکمہ خوراک میںبطور اسسٹنٹ تعینات تھے اور گزشتہ ایک ماہ سے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی پالیسی کے مطابق گندم کی خریداری کے سلسلے میں نصیرآباد میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دی رہے تھے کہ 11اور12جون کی درمیانی شب 6مسلح افراد انکی رہائش گاہ میں داخل ہوئے اورانہیں اغواءکرکے اپنے ہمراہ لے گئے جو تاحال لاپتہ ہیں جہاں سے انہیں اغواءکیا گیا ہے کمشنرآفس اور اس مکان کے درمیان صرف ایک دیوار کا فاصلہ ہے اسکے باوجود سرکاری ملازمین کو کسی بھی قسم کا تحفظ نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے سرکاری ملازمین بھی جرائم پیشہ عناصر کی بربریت کا شکار ہورہے ہیں ہمارے لو گ اب بھی نصیرآباد میں کام کر رہے ہیں ان کو تحفظ دیا جائے مزید کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی ایپکا،فیلڈ اسٹاف ایسوسی ایشن فیض اللہ ترین کی پریشانی میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فیض اللہ ترین بحفاظت فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر 18جون کو ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچے گی جہاں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور اس میں آئندہ کے سخت لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔
No comments:
Post a Comment