Saturday, 15 June 2013

لسبیلہ لوڈشیڈنگ

لسبیلہ ،لوڈشیڈنگ سے زامینداروں کو مشکلات کا سامنا،فصیلں متاثر

بجلی سے منسلک کاروبار ٹھپ،پینے کا پانی بھی ناپید ہوگیا

عام صارفین کو درپیش پریشانی سے نجات دلانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں،عوامی مطالبہ

بیلا(آن لائن)بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اوروولٹیج کی کمی سے زمینداروں کو عام صارفین کو شدید مشکلات کاسامنا،فصلیں متاثر، بجلی سے منسلک کاروبار ٹھپ، پینے کا پانی بھی ناپید ہوگیا تفصیلات کے مطابق بیلا میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اوروولٹیج کی کمی نے مقامی زمینداروں اورگھریلوصارفین وکاروباری حضرات کو پریشان کردیا ہے بجلی کی بندش کے باعث زمینداروں کی فصلات تباہ ہورہی ہیں جبکہ دیگر کاروبار بھی ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے وولٹیج کی کمی اور پھر زیادتی سے الیکٹرونک اشیاءٹی وی، ریفریجریٹرز، پنکھے اوربلب وغیرہ جل جانے سے بھی صارفین کو مالی نقصانات سے دوچار ہوناپڑرہا ہے بجلی کے ناقص نظام کی بہتری کیلئے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی بری طرح ناکامی سے دوچار ہے متعدد بار عوامی حلقوں اور زمینداروں کی طرف سے احتجاج کے باوجود کے ای ایس سی حکام بجلی کی موثر فراہمی سے گریزاں ہیں بجلی اور پانی کے بغیر لوگوں کا برا حال ہے ہسپتالوں میںمریضوں کا برا حال ہے مریضوں کوشدید تکالیف درپیش ہیں جبکہ مساجد میں نمازیوں کو وضو کیلئے پانی میسرنہیںیہاں بجلی کے بحران کے سبب شمسی توانائی کی پلیٹوں کی خرید میں اضافہ ہوا ہے اورمن مانے ریٹس پر آلات فروخت میں اضافہ ہوا ہے مقامی زمینداروں ٹیلر ماسٹرز اورکاروباری حضرات نے بتایا کہ کے ای ایس سی حکام بجلی کے نظام کو بہتر بنا کر زمیندارو ں کاروباری حضرات اور عام صارفین کو درپیش مشکلات اور پریشانیوں سے نجات دلانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔

No comments:

Post a Comment