Saturday, 15 June 2013

بلوچستان کا مسئلہ

بلوچستان کے مسئلے کاحل فوجی مداخلت کے خاتمے سے ممکن ہیں،طلال بگٹی

بلوچستان میں بے گناہ لوگوں کے لاپتہ ہونے اور مسخ لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے

لاہور (مقامی رپورٹر) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ گورنر یا وزیر اعلیٰ کی تبدیلی سے نہیں فوجی مداخلت کے خاتمے سے ممکن نہیں‘ہمیں امید ہے کہ نواز شریف وعدے کے مطابق بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے سخت سے سخت اقدامات سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں آج بھی فوجی مداخلت ‘بے گناہ لوگوں کے لاپتہ ہونے اور مسخ شدہ لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے‘ اگر ہم نے بلوچستان کا مسئلہ حل کرنا ہے تو اس کیلئے فوری طور پر فوجی مداخلت کا خاتمہ اور لاپتہ افراد کو بازیاب کروانا ہو گا اس کے بغیر کوئی اور حل ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ماضی میں بھی بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے جس کے بعد ہمیں امید ہے کہ وہ آئندہ بھی بلوچستان کے مسئلے کے حل کیلئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کریں گے اور بلوچستان کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

No comments:

Post a Comment