تربت،ٹرانسپورٹروں کا پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
ٹرانسپورٹ کے رندر غیر قانونی طریقے سے ڈیزل لوڈ کی جارہا تھا،2بسوں کو قبضے میں لی ،پولیس ذرائع
تربت(آئی این پی)تربت پولیس نےغیر قا نو نی طو ر پر ڈیزل لے جا نے وا لے2 مسافر بسوں قبضے میں لے لیا ، ٹرانسپورٹروں کا پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا ، تربت پولیس نے مقامی ٹرانسپورٹ اڈے میں گھس کر2 مسافر بسوں غیر قا نو نی طو ر پر ڈیز ل لے جا نے کے جر م میںقبضے میں لے لیا ، بسوں کو پکڑ نے کے رد عمل میں مقامی ٹرانسپورٹروں کے عملے نے پراناسول ہسپتال روڈ پر احتجاج کیا اور روڈ پر ٹائر جلا کر ٹریفک کی روانی کئی گھنٹوں تک متاثر کی ، پولیس کے ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹ کے اندر بسوں پر غیر قانونی طریقے سے ڈیزل لوڈ کیا جارہا تھا جس پر پابندی ہے جبکہ ٹرانسپورٹروں کا موقف ہے کہ پولیس غلط بیانی کر رہا ہے وہ صرف بھتہ وصول کر نے کیلئے ٹرانسپورٹروں کو بلیک میل کر رہا ہے انھوں نے کہا کہ اگر ہماری بسوں کو نہ چھوڑا گیا تو وہ مکران بھر میں احتجاج کریں گے ۔
No comments:
Post a Comment