Wednesday, 19 June 2013

9/11 Attacks Case

9/11،خالد شیخ سمیت 5افراد عدالت میں پیش،سزائے موت کا امکان

امریکہ نے گوانتا نا موبے میں قید انتہائی خطرناک قیدیوں کی فہرست جاری کردی

بیشتر کا تعلق یمن یا افغانستان سے ہے،مقدمات چلانے کیلئے حکام کو شواہد کی کمی کا سامنا

ہوانا/واشنگٹن(نیوز ایجنسیاں)گوانتا ناموبے میں قید 5 افراد کو نائن الیون حملوں کے الزام میں عدالت میں پیش کر دیا گیا،عدالت میں پیش کئے جانے والے افراد میں نائن الیون حملوں کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد بھی شامل ہے،الزامات ثا بت ہونے پر تمام افراد کو سزائے موت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ منگل کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گوانتاناموبے میں نائن الیون کے حملوں کے الزام میں قید 5افراد کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ۔اس موقعے پر عدالت میں نائن الیون حملوں میں مارے جانے والوں کے لواحقین اور زخمی ہونے والے افراد بھی موجود تھے۔عدالت میں پیش کئے جانے والے قیدیوں میں حملوں کے ماسٹڑ مائنڈ خالد شیخ بھی شامل تھے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سزا ثابت ہونے پر ملزمان کو موت کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔عدالتی کاروائی میں شرکت کرنے والوں کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا۔ کسی بھی حساس معلومات کو عوام تک پہنچنے سے روکنے کے لئے عدالت میں ساوَنڈ پروف شیشے لگائے گئے تھے۔ دریں اثناءامریکی وزارتِ دفاع نے گوانتانامو بے میں قید ا ±ن 48قیدیوں کے ناموں کی فہرست جاری کر دی ہے جنہیں وہ رہائی کے لیے انتہائی خطرناک تصور کرتے ہیں۔ان قیدیوں میں ایسے بھی قیدی ہیں جن کے مقدمے چلانے کے لیے امریکی حکام کے پاس اس وقت عدالتوں کو قابلِ قبول شواہد کی کمی ہے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق اس فہرست بیشتر افراد کا تعلق یمن یا افغانستان سے ہے۔یہ فہرست اخبار مائیمی ہیرلڈ اور امریکہ میں ییئل یونیورسٹی کے چند طلبہ کی جانب سے کیے گئے مقدمے کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔اس سے پہلے امریکی فوج کے زیرِ انتظام جیل گوانتانامو بے کو بند کرنے کے لیے کلفرڈ سلون نامی واشنگٹن کے ایک وکیل کو سفارتی مندوب بنایا گیا تھا۔گوانتانامو بے جیل کو بند کرنے کی انتظامیہ کے سابق سربراہ نے جنوری میں اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔کلفرڈ سلون وزیرِ خارجہ جان کیری کے قریبی ساتھی تصور کیے جاتے ہیں۔گذشتہ ماہ صدر اوباما نے اس جیل کو بند کرنے کی کوشش جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔ا ±ن کا کہنا تھا کہ یہ جیل ہماری شناخت کے متضاد ہے اور امریکی مفاد کے منافی ہے۔سنہ دو ہزار نو میں صدر اوباما نے اپنا عہدہ سنبھالتے ہی اس جیل کو اس سال کے اندر بند کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم اِن قیدیوں کو امریکہ کے اندر جیلوں میں منتقل کرنے کی صدر اوباما کی کوششوں کی کانگریس میں دونوں پارٹیوں نے شدید مخالفت کی۔


No comments:

Post a Comment