Wednesday, 19 June 2013

Balochistan And Iran Border

ایران بارڈر بندش،مکران کے ہزاروں خاندان معاشی بدحالی کا شکار

بارڈر ٹریڈ کو قانونی شکل دی جائے تاکہ قانونی طریقے سے کاروبار چل سکے،عوام کا مطالبہ

وزیر اعلیٰ اسکوحل کرکے قانونی فریضہ ادا کرے،آل مکران ٹرک اینڈ ٹرالر یونین

تربت(مقامی رپورٹر ) آل مکران ٹرک اینڈ ٹرالر یونین کے سرپرست اعلیٰ میر ہوتمان بلوچ نے کہا ہے کہ ایران مکران بارڈر جو مکران کی معیشت کا گیٹ وے ہے مکران کی 80فیصد آبادی کی معاش کا ذریعہ اس پر انحصار کرتا ہے بارڈر کی بندش سے مکران کے ہزاروں خاندان معاشی بدحالی کاشکار ہیں ‘مکران کے عوام کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے کہ بلوچستان میں بارڈر ٹریڈ کو قانونی شکل دی جائے تاکہ یہاں کے لوگ ایران کے ساتھ قانونی طریقے سے اپنا کاروبار چلاسکیں اور معاشی طور پر خود کفیل ہوسکیں حالانکہ بلوچستان میں قانونی سرحدی تجارت ایران کے معاشی مفادات کے حق میں ہے اور بلوچستان میں بھی معاشی ترقی کو فروغ ملے گا اور بیروزگاری کاخاتمہ ہوگا لیکن اس کے باوجود ایران اور پاکستان بلوچستان بارڈڑ ٹریڈ کو قانونی شکل دینے سے قاصر ہیں ‘ تربت میں صحافےوں کے ساتھ خصوصی نشست میں بریفنگ دےتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے اس اہم عوامی مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دیا لیکن بلوچستان کی موجودہ قوم دوست حکومت جس کا وزیر اعلی تربت مکران سے ہے اس مسئلے کو قانونی شکل دینے کے لئے اپنا قومی فریضہ ادا کرے جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ وزیر اعلی بلوچستان کی منصب پر بےٹھنے سے پہلے بارڈر ٹریڈ کے حوالے سے ماضی کی حکومتوں سے مطالبہ کرتے رہے ہیں اب اللہ تعالی نے انہیں موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اپنی پہلی فرصت میں بلوچستان بارڈر ٹریڈ کو عملی شکل دے دیں انہوں نے کہاکہ گوادر پورٹ کی کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ بلوچستان میں سرحدی تجارت کو قانونی حیثیت دی جائے گوادر پورٹ جسے سینٹرل ایشیا کا گیٹ وے کہا جارہا ہے لیکن ابھی تک اس گیٹ وے کو کھولنے کے لئے ارباب اختےارات نے کسی عملی اقدامات کا مظاہرہ نہیں کیا ہے اس موقع پر یونین کے ضلعی صدر خلیل الفت نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سینٹرل ایشیا کے ا س گیٹ وے کے کھولنے کا افتتاح بلوچستان میں بارڈر ٹریڈ کو قانونی شکل دے کرکی جائے تاکہ بلوچستان کے عوام جلد ہی اس سے استفادہ حاصل کرسکیں۔ اس موقع پر یونین کے کوآرڈینیٹر بشیر احمد حلیمی، ممبر سپریم کونسل بلوچستان کوئٹہ محمد اسماعیل حسنی،نائب صدر حب عبداللہ آسکانی،حاجی الہٰی بخش قلندرانی نائب صدر بلوچستان اور سید خلیل الفت ملائی صدر ضلع کیچ بھی موجود تھے۔


No comments:

Post a Comment