Wednesday, 19 June 2013

Imran Khan

 عمران خان نے قومی اسمبلی میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ‘ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حلف لیا‘ اراکین اسمبلی کی جانب سے عمران خان کو مبارکباد

اسمبلی میں اپوزیشن ممبر بن کر نہیں،پاکستانی بن کر بات کروں گا‘نوازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں‘ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا اسمبلی میں خطاب

اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قومی اسمبلی میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے‘ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ان سے حلف لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے راہنماءعمران خان اپنی انتخابی مہم کے دوران لفٹر سے گر کر زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد وہ تقریباً ایک ماہ تک زیر علاج رہے۔ اس دوران انہوں نے 11 مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں 4 حلقوں سے الیکشن لڑا جن میں این اے 1 پشاور‘ این اے 71 میانوالی‘ این اے 56 میانوالی اور این اے 122 لاہور کے حلقے شامل تھے۔ ان میں سے انہیں 3 حلقوں میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ حلقہ این اے 122 لاہور سے انہیں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شکست دی۔ بعدازاں عمران خان نے الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق میانوالی اور پشاور کی نشستیں چھوڑ دیں اور راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 کی نشست اپنے پاس رکھی جس پر انہوں نے 11 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے مضبوط امیدوار حنیف عباسی کو شکست دی تھی۔ بدھ کے روز تحریک انصاف کے راہنماءعمران خان نے این اے 56 کی رکنیت کا حلف اٹھایا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر اراکین اسمبلی نے عمران خان کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔ حلف اٹھانے کے بعد قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا میں اسمبلی میں اپوزیشن ممبر بن کر نہیں،پاکستانی بن کر بات کروں گا،پاکستان میں ناانصافی کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ، افرا تفری لوٹ مار یہاں تک کہ مشرقی پاکستان الگ ہونے کی بنیاد بھی نا انصافی ہی تھی جبکہ سوئٹرزلینڈ دنیا کا پر سکون ملک اس لئے ہے کہ وہاں انصاف پر مبنی معاشرہ قائم ہے ہم بھی چیز حاصل کرسکتے ہیں لیکن انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام سے۔عمران خان نے کہا ریونیو جمع کرنا ملک کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔نوازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

No comments:

Post a Comment