Naseer Abad
کوئٹہ،منجھویٰ شوریٰ کے رہائشیوں کا زرعی زمین پر قبضے کیخلاف مظاہرہ
نواب مگسی اپنے بھائی سے ہماری زمین دلواکر ہمیںانصاف فراہم کریں ،مظاہرین کی اپیل
کوئٹہ(مقامی رپورٹر)نصیرآباد کے علاقے منجھویٰ شوریٰ کے رہائشیوں نے زرعی زمین پر قبضے کے خلاف بدھ کو محمد رحیم منجھو اور لیاقت علی منجھوکی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرین نے بینرز اٹھارکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محمد رحیم منجھو اور لیاقت علی منجھونے کہا کہ تمبو کی یونین کونسل منجھو شوریٰ کے موضع میرواہ ڈرگ میں ہماری 640ایکڑ زمین پر سابق گورنر بلوچستان کے بھائی نے تین سال سے قبضہ رکھا ہے ہم کئی مرتبہ سابق گورنر بلوچستان نواب ذ ¶الفقار علی مگسی کے پاس شکایت لیکر گئے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اورانکے بھائی نے زمینوں پر مسلح افراد بیٹھا رکھے ہیں اور وہ ہمیں زمینوں کی طرف جانے نہیں دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری زرعی زمینوں پر قبضے سے ہم نان شبینہ کے محتاج ہوچکے ہیں ۔انہوں نے سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی سے اپیل کی کہ وہ ہمارے اور اپنے بھائی کے درمیان بلوچی رسم و رواج کے مطابق فیصلہ کرکے ہمیںانصاف فراہم کریں تاکہ ہماری داد رسی ہوسکے ہمیں یقین ہے کہ وہ ہمیں انصاف فراہم کریں گے۔
No comments:
Post a Comment