Killing And Accident
مختلف حادثات و واقعات میں ہلاکتیں
تمپ + سوراب + مستونگ (مقامی رپورٹرز)بلوچستان کے علاقے تمپ اور سوراب میں 2 مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے جبکہ دشت میں نامعلوم افراد نے کنٹینر کو آگ لگا دی ۔ اطلاعات کے مطابق تمپ میں نامعلوم افراد نے ڈنڈوں سے حملہ کرکے عبدالرسول نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے جبکہ سوراب میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو زخمی کردیا جنہیں متعلقہ لیویز نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔ دریں اثناءدشت میں نامعلوم افراد نے کنٹینر کو آگ لگادی جس سے کنٹینر کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔ تینوں واقعات سے متعلق مزید تفتیش متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔
No comments:
Post a Comment