Wednesday, 19 June 2013

Tokyo,Japan

 ٹوکیو، فوکو شیما ایٹمی پاور پلانٹ کے زیر زمین پانی میں تابکاری مادے کی سطح بدستور اونچی

 ٹوکیو(انٹرنیشنل رپورٹ) جاپان میں 2011ءکے تباہ کن زلزلے میں متاثر ہونے والا فوکو شیما کے ایٹمی پاور پلانٹ کے زیر زمین پانی میں ایٹمی تابکاری مادے کی سطح اب بھی بہت زیادہ ہے غیر ملکی خبررساں ادارے ک مطابق ماہرین کی جانب سے کرائے گئے سرو ے کے مطابق فوکو شیما کے ایٹمی پلانٹ کے نیچے پانی میں ایٹمی تابکاری مادے سٹرو نٹیج کی سطح نوے ہے جو کہ قابل قبول سطح سے اسی فیصد زیادہ ہے جبکہ ایک اور تابکار مادے ٹریٹیم کی سطح بھی اونچی ریکارڈ کی گئی ہے واضح رہے کہ فوکو شیما ایٹمی پاور پلانٹ مارچ 2011ءمیں آنیوالے 9.1شدت کے زلزلے سے متاثر ہوا تھا ۔ جبکہ زلزلے کے باعث سمندر میں اٹھنے والی سونامی سے 19ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

No comments:

Post a Comment