Baloch Missing Persons Case
کمیشن کا بلوچستان سے لاپتہ افراد کی 21 نعشیں برآمد کرنےکا انکشاف
حساس اداروں اورایف سی کیخلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کی سفارش،رپورٹ رواں ماہ کے آخر میں وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔
اسلام آباد(مقامی رپورٹر)لاپتہ افراد کے قومی کمیشن نے حساس اداروں ، پولیس اور ایف سی کے حاضر سروس حکام کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کی سفارش کر دی۔ میڈیا رپو رٹ کے مطا بق جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں کمیشن نے لاپتہ افراد کے حوالے سے 400صفحات پر مشتمل رپورٹ تیار کر لی۔ کمیشن نے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کو ہدایت کی ہے کہ لاپتہ افراد کے معاملے میں حساس اداروں ، پولیس اور ایف سی حکام کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں۔ رپورٹ میں 1054افراد میں سے 415افراد کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کمیشن نے بلوچستان کے 64،پنجاب کے 145، سندھ کے24اور خیبر پختوخواہ کے 164 لاپتہ افراد کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔فاٹا کے پندرہ،آزاد کشمیر کے دس اور وفاقی دارالحکومت کے 23لاپتہ افرا د کو تلاش کیا گیا ہے۔کمیشن نے بلوچستان سے لاپتہ افراد کی 21نعشیں برآمد کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے۔رپورٹ رواں ماہ کے آخر میں وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کو پیش کی جائے گی۔
No comments:
Post a Comment