Meer Abdul Khaliq Lango
حالات کا تقاضا ہے بلوچ قوم حقوق کی جدوجہد یکمشت ہوجائیں،این پی
عبدالخالق لانگو کی برسی مناسبت سے آج تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کیاجائیگا
کوئٹہ ( مقامی رپورٹر ) نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری تعلیم اور سابق ناظم علی احمد لانگو نے اپنے ایک بیان میں شہید میر عبدالخالق لانگو کی سیاسی اور عوامی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہید میر عبدالخالق لانگو کی زندگی بلوچ قوم کو متحد ومنظم اور یکجا کرنے کی جدوجہد میں صرف ہوئی انہوںنے بلوچ قوم کو سیاسی شعور اور آگہی کے ذریعے احساس اور جنجوڑنے کی کوشش کیں کہ جب تک بلوچ آپس میں اختلافات اور تنازعات کا خاتمہ نہیں کریگی اس وقت بلوچ قومی شناخت وتشخص سرزمین کی دفاع اور حقوق کے حصول میں مشکلات کا شکار رہے گا اس لئے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ بلوچ قوم تمام تر اندرونی رنجیش اور اختلافات کو بھلا کر قومی حقوق اور کاز کی جدوجہد میں شامل ہوجائیں اور تب بلوچ قوم حقوق کو غصب کرنے کی جرات بھی نہیں کرسکتا بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ قم اپنے تمام شہداءکی جدوجہد اور قربانیوں کو اپنے لئے مشعل راہ سمجھتی ہیں ۔دریںا ثناءنیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ نے کوئٹہ میں ہونیوالے واقعات کیخلاف نفرت کا بھرپور اظہار کرنے پر تاجر برادری ¾ سول سوسائٹی ¾ وکلاءتنظیموں ¾ طلباءتنظیموں اور میڈیا سے اظہار تشکر کرتے ہوئے شہید میر عبدالخالق لانگو کی برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس کے انعقاد کا اعلان کر دیا ضلعی ترجمان کی جانب سے جاری کئے جانیوالے بیان میں گزشتہ روز کوئٹہ میں ہونیوالے بدامنی کے واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان واقعات کیخلاف جس انداز میں سیاسی و جمہوری قوتوں ¾ تاجر تنظیموں ¾ میڈیا ¾ طلباءتنظیموں ¾ سول سوسائٹی اور وکلاءتنظیموں نے جس نفرت کا اظہار کیا وہ خوش آئند ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ امن دشمن قوتوں کا راستہ روکنے کیلئے ہم کو اتحاد و یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کرنا ہوگا اور ان قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہوگا ہو تشدد آمیز رجحانات کو پروان چڑھا کر سیاسی و جمہوری اور پرامن ماحول کو کچلنا چاہتے ہیں جس کے تدارک کیلئے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو اس کے انتہائی بھیانک نتائج سامنے آئیں گے ترجمان نے مزید کہا کہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءعبدالخالق لانگو کی برسی کی مناسبت سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں 19 جون کو شام 5بجے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا ۔جبکہ نیشنل پارٹی خواتین کی مرکزی رہنما ممبر صوبائی اسمبلی یاسمین لہڑی نے کہا ہے کہ سردار بہادر خان وویمن یو نیورسٹی اور بی ایم سی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذ مت اور شہید طالبات اور اہلکار وںکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ایسے بزدلانہ اقدامات بلوچ روایات کے منافی ہےں بلوچستان میں قیام امن کیلئے سب کو مل کر عملی طور پر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں طالبات کی بس اور بی ایم سی میں ریمو ٹ کنٹرول اور حملوں کو بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچ معاشرے میں خواتین کو اہم مقام حاصل ہے اور جہاں خواتین کی حد سے بڑھ کر عزت کی جاتی ہے گزشتہ روز یونیورسٹی کی خواتین کونشانہ بنانابلوچ روایات کے منافی اور ایسے حملے بلوچ روایات کو بد نام کرنے کی سازش ہے ایسے بزدلانہ اقدام کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ قیام امن کی بحالی کیلئے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا قیام امن کیلئے سیکورٹی فورسز کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔
No comments:
Post a Comment