Wednesday, 19 June 2013

Afghanistan And America

سکیورٹی معاہدہ‘ افغانستان‘ امریکہ مذاکرات کا چوتھا راﺅنڈ جلد شروع ہوگا

سکیورٹی معاہدے کو حتمی شکل دئیے جانے کا امکان‘ دستخط سے قبل افغان عوام کو اعتماد میں لیا جائے گا‘ ترجمان وزارت خارجہ

کابل(انٹرنیشنل رپورٹ) افغانستان نے کہا ہے کہ امریکہ کیساتھ سکیورٹی معاہدے پر مذاکرات کا چوتھا راﺅنڈ جلد شروع ہوگا اور معاہدے پر دستخط سے قبل عوام کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت خارجہ کے ترجمان جانان موسیٰ زئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی معاہدے پر مذاکرات کے چوتھے راﺅنڈ کی میزبانی افغانستان کرے گا۔ کابل میں جلد شروع ہوں گے۔ مذاکرات میں دونوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان معاہدے پر دستخطوں کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دئیے جانے کا امکان ہے تاہم ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام کو مکمل اعتماد میں لینے کے بعد دستخط ہوں گے اور عوام کو معاہدے کی تمام شقوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment