Wednesday, 19 June 2013

Baloch Missing Persons

ایسا کوئی دن نہیں گمشدہ فہرست میں اضافہ نہ ہو،ماما قدیر

لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1181دن مکمل ،اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری

بلوچ قومی تحریک جتنی طویل ہے اتنی ہی طویل شہداءکی قربانیوں کی داستان ہے،شرکاء

کوئٹہ (مقامی رپورٹر ) لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1181دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداءکے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں بی این ایم مشکے کا ایک وفد لاپتہ افراد شہداءکے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور انہوں نے کہاکہ زندگی بہت بڑی نعمت ہے مگر محکومی محرومی اور غلامی کی زندگی گزارنا زندگی کی توہین ہے زندگی کی ناقادر ہے آزادی کی قدر واہمیت کو مد نظر رکھ کر غلام قوموں کے عظیم فرزند زندگی جیسی عظیم نعمت قومی غلامی سے نجات حاصل کرنے کیلئے قربان کرکے بلوچ کو غلامی کے خلاف جدوجہد کرنے کا درس دے کر تاریخ میں امر ہوجاتے ہیں بلوچ قومی تحریک جتنی طویل اتنی ہی طویل شہداءکی قربانیوں کی داستان ہے یقینا ہر شخص جینے کا خواہش مند ہے اور زندگی کو اپنی مرضی سے جینا چاہتا ہے ذاتی خواہشات مراعات آسائش عزیز واقارب اور خوشحالی ہر ایک کو عزیز ہے اور ہرفرد کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے مفادات کی خاطر قومی مفادات پر قربان کرتے ہیں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کی خوش قسمتی کہیں یا بلوچ کی بد نصیبی کہ قومی تحریک کی طویل داستان جدوجہد میں کوئی ایسا دن بشمکل سے ملے گا جس میں بالادست قوتوں کے ہاتھوں کوئی بلوچ شہید نہیں ہوا چادر چادریواری کی پامالی نہیں گمشدہ لوگوں کی فہرست میں اضافہ نہیں ہوتا ۔

No comments:

Post a Comment