Tuesday, 18 June 2013

Fact Finding Team In Quetta

کوئٹہ زیارت حملے، بلوچستان میں فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے کا اعلان

عاصمہ جہانگیر سربراہی نسانی حقوق کمیشن کریں گی، مشن اعلیٰ حکومتی اہلکاروں اور سیاستدانوں سے ملاقاتیں کرے گا

لاہور(مقامی رپورٹر)پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق ہفتہ کو کوئٹہ اور زیارت میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے متعلق حقائق معلوم کرنے کے لیے بلوچستان میں ایک اعلیٰ سطح کا فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیج رہا ہے۔ معروف قانون دان اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر اس مشن کی سربراہی کریں گی۔کمشن کی چیئرپرسن زہرہ یوسف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کوئٹہ اور زیارت میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملک میں حالیہ سیاسی تبدیلی کے باعث حملوں کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ مذکورہ حملوں کے باعث عوام اور نئی حکومت کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایچ آر سی پی نے بلوچستان کے لئے ایک اعلیٰ سطحی فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی قیادت سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر کریں گی۔مشن صوبے میں اعلیٰ حکومتی اہلکاروں اور سیاستدانوں سے ملاقاتیں کرے گا اور ان سے دہشت گردی کے ان واقعات پر تبادلہ خیال کرے گا۔

No comments:

Post a Comment