Tuesday, 18 June 2013

IMF

7ءتک پاکستان کے قرضوں کا حجم دوگنا ہو جائے گا،آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کا وفد(آج) پاکستان پہنچے گا،بجٹ امکانات اور توقعات کا جائزہ لے گا

اسلام آباد(مقامی رپورٹر)2017ءتک پاکستان کے قرضوں کا حجم دوگنا ہو جائے گا، جب کہ تیل کی درآمدات میں بھی اضافہ ہو گا۔آئی ایم ایف کے مطابق دو ہزار سترہ تک پاکستان کے قرضے جی ڈی پی کے ستر فیصد تک پہنچ جائیں گے۔ موجودہ ملکی قرضوں کی شرح چودہ ہزار ارب کے قریب ہے جب کہ دو ہزار سترہ میں یہ اٹھائیس ارب روپے تک پہنچ جائیں گے۔ اس کے علاوہ تیل کا درآمدی بل بھی پندرہ ارب ڈالر کے قریب پہنچ جائے گا۔ا جبکہ عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد وفاقی بجٹ کے بعد (آج)بدھ کو پاکستان پہنچے گا، بجٹ اہداف کا جائزہ لے کر قرضے کے نئے پروگرام پر بات چیت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کے بعد آئی ایم ایف کا وفد انیس جون کو پاکستان آکر بجٹ امکانات اور توقعات کا جائزہ لے رہا ہے، جس کے بعد معیشت کی بحالی کے لئے قرضے کے نئے پروگرام پر بات چیت ہوگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال جاری کھاتوں کے خسارے کا تخمینہ دو ارب نوے کروڑ ڈالر لگایا جائے گا، جس کے لئے عالمی مالیاتی فنڈ کو رضامند کر کے فوری طور پر بیل آوٹ مانگا جائے گا۔


No comments:

Post a Comment