Tuesday, 18 June 2013

Nawab Zulfiqar Magsi Relative

ؓمہراللہ مگسی، انکا ڈرائیور اور گارڈ دشت سے بازیاب

بازیابی کیلیے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن اور قبائلی معتبرین کی مدد بھی حاصل کی گئی،ڈی سی مستونگ

مستونگ(مقامی رپورٹر)ضلع مستونگ کے علاقے دشت سے اغوا ہونے والے مہر اللہ مگسی ان کے ڈرائیور اورمحافظ گھرپہنچ گئے۔اغوا کار مغویوں کو دشت ہی کے ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ محراب شاہ کے مطابق سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی کے رشتے دار مہر اللہ مگسی ان کے ڈرائیور اورمحافظ کی بازیابی کیلیے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا جبکہ قبائلی معتبرین کی مدد بھی حاصل کی گئی۔ان کاکہناتھا کہ اغوا کار رات گئے تینوں مغویوں کو دشت کے ویران علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔مہراللہ مگسی کی بازیابی کی اطلاع ملنے پر ان کے رشتے دار موقع پر پہنچ گئے اور انھیں کوئٹہ پہنچا دیا گیا۔میر مہر اللہ مگسی کوئٹہ بس دھماکے میں جاں بحق اپنی بیٹی سونم مگسی کی میت لینے کیلئے جھل مگسی سے کوئٹہ آ رہے تھے جہاں انھیں اغوا کر لیا گیا تھا۔

No comments:

Post a Comment